آئینی ترمیم میں سود کے خاتمے سے متعلق کیا تجویز دی گئی ہے؟ مسودے میں انکشاف
پارلیمان کی خصوصی کمیٹی کی رپورٹ
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پارلیمان کی خصوصی کمیٹی میں منظور مسودے کی تفصیلات سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے آرٹیکل 38 میں ترمیم کی تجویز دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے خود غائب ہونے والے! : امیر مقام
آرٹیکل 38 میں ترمیم کا مقصد
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق، مسودے میں آرٹیکل 38 کی ترمیم کی گئی ہے، جس میں ذکر ہے کہ جتنا قابل عمل ہو، یکم جنوری 2028 تک سود کا خاتمہ کیا جائے گا۔
جے یو آئی کی تجویز کردہ ترامیم
سود سے متعلق آئین میں ترامیم کا مجوزہ مسودہ جمیعت علماء اسلام (جے یو آئی) نے پیش کیا ہے۔ اس مسودے میں آئین کے آرٹیکل 38، آرٹیکل 175 اے، آرٹیکل 243، آرٹیکل 230 اور آرٹیکل 203 میں ترامیم کی تجویز دی گئی ہے۔