آئینی ترمیم میں ہمیں مولانا کا ووٹ نہیں ساتھ چاہئے: عرفان صدیقی

حکومت کی آئینی ترمیم کے حوالے سے بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ حکومت نے آئینی ترمیم کے معاملے پر جلد بازی نہیں کی۔
یہ بھی پڑھیں: ایک لیول کراسنگ اور بھی ہوتا ہے جہاں کوئی پھاٹک ہوتا ہے نہ کوئی بندہ نہ بندے کی ذات، کوئی شمع بھی نہیں جلتی نہ ہی کوئی گھنٹی بجتی ہے۔
سیاسی تعاون کی ضرورت
سینیٹر عرفان صدیقی نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مولانا نے رائیونڈ، ایوان صدر سمیت متعدد دورے کئے، ہمارا اس ترمیم میں کوئی سیاسی فائدہ نہیں، ہم عدالتی نظام کی اصلاح چاہتے ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتیں اس کا حصہ بنیں۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے ساتھ جو ہو رہا ہے وہ سیاست کے لیے اچھا نہیں: زرتاج گل
مولانا فضل الرحمان کی سیاسی حکمت
عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے سیاسی حکمت کا مظاہرہ کیا، انھیں داد دیتے ہیں۔ ہمیں مولانا فضل الرحمان کا ووٹ اور ساتھ چاہئے۔ بلاول بھٹو نے بھی معاملے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ آئین نے ملک کو متحد رکھا ہوا ہے۔
آئین کی پاسداری کی اہمیت
انہوں نے مزید کہا کہ آئین کو برقرار اور سربلند رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔