مجوزہ آئینی ترامیم عوام سے خفیہ رکھی جارہی ہیں : بیرسٹر سیف

پشاور میں مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا کی اہم بیان
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کاکہنا ہے کہ آئین عوام کی امانت ہے، مجوزہ ترامیم عوام سے چھپا کر کی جارہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: 167 ملین ڈالر کی لاٹری جیتنے والا شخص چند دنوں بعد جیل جا پہنچا
مبارکباد برائے کامیاب احتجاج
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ کارکنان کو کامیاب اور پرامن احتجاج پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ احتجاج سے ثابت ہوا کہ موجودہ حکمران عوامی نمائندے نہیں ہیں، پی ٹی آئی اپنے قائد کی رہائی اور جعلی حکومت کے خاتمے تک جدوجہد جاری رکھے گی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت مستقبل میں بجلی نہیں خریدے گی: اویس لغاری
عدلیہ کی خودمختاری کے دفاع کا عزم
انہوں نے کہا کہ ترامیم کرکے عدلیہ کی خودمختاری کو ختم کرنے کی کوشش ناکام بنائیں گے، سیاست کو صرف سیاسی اداروں تک محدود رہنا چاہئے۔
پاکستان تحریک انصاف کی حیثیت
بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف وفاق کی اصل علامت ہے، رجیم چینج سازش کے تحت قائم حکومت پاکستان کو اندرسے تباہ کر رہی ہے، کوئی ظلم اس نظریئے کو مٹا نہیں سکتا جس کا وقت آ چکا ہو۔