متوازی ہاکی ایسوسی ایشن بنانیوالوں پر10 سال کی پابندی

سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کی نئی پابندی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ اولمپک ایسوسی ایشن نے صوبے میں متوازی ہاکی ایسوسی ایشن بنانے والوں اور متوازی سرگرمیوں میں حصہ لینے والوں پر دس سال کی پابندی لگادی۔
یہ بھی پڑھیں: امجد ملک پنجاب اوورسیز کمیشن کے وائس چیئرمین مقرر، مسلم لیگ ن جرمنی کی مبارکباد
حکومت سندھ کو آگاہی
ایس او اے نے ایک خط کے ذریعے حکومت سندھ کے محکمہ کھیل کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا۔ یہ فیصلہ سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی صدارت میں ہونے والے اجلاس کے بعد کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بہاولپور میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی لاشیں ملی، صرف چار سال کی بچی بیڈ کے نیچے سے زندہ بچ گئی۔
اجلاس کے فیصلے
سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اکبر قائم خانی نے ایس او اے کو متوازی سرگرمیوں کے حوالے سے اجلاس کے فیصلوں سے آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی حملے پر خامنہ ای کا ردعمل بھی آگیا
متوازی ایسوسی ایشن کی کوششیں
خط کے متن میں کہا گیا کہ جیکب آباد، حیدر آباد، جامشورو، اور شکار پور کے سرکاری افسران صوبے میں متوازی ہاکی ایسوسی ایشن بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جیکب آباد کے ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن رمضان جمالی متوازی ایسوسی ایشن اور متوازی سرگرمیوں کے سربراہ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو اور فیصل واوڈا کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
متوازی سرگرمیوں میں شامل افراد
حیدر آباد کے اسلم خان نیازی، جامشورو کے وکیل احمد، اور شکار پور کے اعجاز کھوکھر بھی متوازی سرگرمیوں میں شامل ہیں۔
حکومت کی درخواست
خط میں مزید کہا گیا کہ حکومت سندھ متوازی سرگرمیوں پر پابندی عائد کرے، ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ اور تمام تعلیمی بورڈ متوازی ایسوسی ایشن اور متوازی سرگرمیوں میں حصہ لینے والوں پر دس سال کی پابندی عائد کریں۔