ایڈمرل نوید اشرف کی نیدرلینڈز کی اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقاتیں

راولپنڈی کی تازہ خبریں
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے نیدرلینڈز کی اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیاح دانتوں میں انگلیاں دبائے عالم تحیر میں اس بات کو سوچ رہے تھے کہ ہزاروں برس پہلے کس طرح ان چٹانوں کو تراش کر یہ شاہکار تخلیق کیے ہونگے؟
چیف آف نیول سٹاف کا دورہ نیدرلینڈز
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق، چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے دورہ نیدرلینڈز میں رائل نیدرلینڈز نیوی کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: مظفرگڑھ میں نرس سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
اہم ملاقاتیں
نیول چیف نے کمانڈر رائل نیدرلینڈز نیوی اور وائس ایڈمرل رینے تاس سے ملاقات کی۔ انہوں نے نیدرلینڈز کے ڈپٹی چیف آف ڈیفنس اور وائس ایڈمرل بوڈیوجن بوٹس سے بھی ملاقات کی۔ ملاقاتوں کے دوران مختلف شعبوں میں مضبوط دو طرفہ فوجی تعاون کی اہمیت پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
ڈیمن شپ یارڈ کا دورہ
نیول چیف نے ڈیمن شپ یارڈ اور رائل نیدرلینڈز نیوی کے زیون ڈی پرونسئن کلاس فریگیٹ کا بھی دورہ کیا۔