نمبرز پورے ہیں، آئینی ترمیم پر اتفاق رائے کی کوششیں کررہے ہیں:عطا تارڑ
عطا تارڑ کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ نمبرز پورے ہیں، آئینی ترمیم پر اتفاق رائے کی کوششیں ہم کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں خود کش دھماکا، 8 سیکیورٹی اہلکار شہید
قومی اسمبلی کا اجلاس
وفاق وزیر نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس 7 بجے طلب کیا گیا ہے، پی ٹی آئی کے وفد نے بانی چیئرمین سے بھی جیل میں ملاقات کر لی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ ریلوے کا انوکھا فیصلہ، خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی کراچی سے روانگی منسوخ کردی
مشاورتی عمل کی اہمیت
انہوں نے کہا کہ نمبرز پورے ہونے کے باوجود کوشش کی گئی کہ مشاورتی عمل کو روکا نہ جائے کیونکہ جب آئینی ترمیم ہوتی ہے تو یہ ہمارا فرض ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو آن بورڈ کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کا پاکستان سے شپنگ اور پوسٹل روابط بھی معطل کرنے پر غور
مشاورت کا عمل
ان کا کہنا تھا کہ مشاورت کا عمل آج بھی تیزی سے جاری ہے، ہماری کوشش ہے کہ اس کو آج ہر حال میں مکمل کر لیا جائے، اب تک اس طرح کی مشاورت کسی بھی قانون سازی اور آئینی ترامیم پر اتنی نہیں ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں شوہر کی دوسری شادی کی تقریب میں پہلی بیوی پہنچ گئی
جمہوری سوچ
وفاقی وزیر نے کہا کہ جیسے بلاول صاحب نے کل کہا تھا کہ ان کے پاس دیگر آپشن بھی موجود ہیں مگر ہم جمہوری سوچ کے لوگ ہیں ہماری کوشش ہے کہ مکمل اتفاق رائے سے آگے بڑھا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: جنگ بندی: بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا امکان روشن
تمام سٹیک ہولڈرز کی شمولیت
عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ہم نے یہ کوشش کی ہے کہ تمام سٹیک ہولڈرز اس ترمیم پر متفق ہوں، ہمیں نمبرز کا کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن جمہوری معاشرے میں مشاورت کو بہت اہمیت دینی چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے مسودے میں صدرِ مملکت کو تاحیات گرفتاری اور مقدمات سے استثنیٰ دینے کی شق شامل ، پیپلز پارٹی کا مطالبہ منظور۔
خیبر پختونخوا کے حالات
انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں قانون کو تبدیل کیا گیا، پولیس افسران کی پوسٹنگ ٹرانسفر پہلے آئی جی کرتا تھا لیکن اس سیاسی ہلچل کے دوران علی امین گنداپور نے آئی جی سے سارے اختیارات لے کر اپنے پاس رکھ لئے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں چنگچی رکشوں میں بیٹھی سواریوں کی جیبیں تراشنے والا 2 رکنی گینگ گرفتار
تنقید کا نشانہ
وفاقی وزیر نے علی امین گنداپور پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بانی پی ٹی آئی سے غداری نہ کرنے کا کہا لیکن ملک سے غداری کے لئے کچھ نہ کہا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کبھی پانی روک کر اور کبھی چھوڑ کر دریاؤں میں سیلابی صورتحال پیدا کر رہا ہے: مصدق ملک
حنیف عباسی کا بیان
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ملک میں اتفاق رائے کے لئے جو کچھ ہورہا ہے وہ بہتری کے لئے ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو مشاورت کی مکمل آزادی حاصل ہے۔
زیرالتوا کیسز کی شنوائی
حنیف عباسی نے مزید کہا کہ لاکھوں کی تعداد میں زیرالتوا کیسز کی شنوائی ضروری ہے، ملک میں انتشار کی سیاست کو پنپنے نہیں دیا جائے گا، ملکی اداروں کو کمزور کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔








