آنر کا نیا سمارٹ فون نئے فیچرز کے ساتھ متعارف، قیمت کتنی ہے؟
آنر کا نیا سمارٹ فون: ایکس 7 سی
بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی آنر نے اپنی ایکس سیریز کا نیا اور سٹائلش سمارٹ فون ’ایکس 7 سی‘ متعارف کرادیا ہے۔ مارکیٹ میں اس سمارٹ فون کو فیچرز اور قیمت کے حوالے سے مناسب قرار دیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہانیہ عامر کا شاہ رخ کو پیغام، ویڈیو وائرل ہوگئی
ڈیزائن اور اسکرین
آنر کا ’ایکس 7 سی‘ واٹر پروف اور ڈسٹ پروف سمارٹ فون ہے جس کی سکرین 7۔6 انچ ہے اور اسے اینڈرائیڈ 14 کے حامل میجک او ایس آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہوائی جہاز کو ٹرک پر کراچی سے حیدرآباد کیوں لے جایا گیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
پہنچان اور کیمرہ
اس ماڈل کو 6 جی بی اور 8 جی بی ریم کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے، جبکہ میموری کی دو اقسام 128 جی بی اور 256 جی بی ہیں۔ اس کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے جبکہ بیک پر 108 اور 2 میگا پکسل کے دو کیمرے موجود ہیں۔ کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ کیمرہ ٹیکنالوجی کو نئے اور بہترین ٹیکنالوجی فیچرز سے لیس کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف
انٹرایکٹو نوٹیفکیشنز
آنر کے اس نئے سمارٹ فون میں ایک دلچسپ فیچر بھی پیش کیا گیا ہے۔ سیلفی کیمرا استعمال کرنے کے دوران اگر کوئی کال، میسیج یا کوئی دوسرا نوٹیفکیشن آئے تو وہ پاپ اپ کے صورت میں سکرین پر ظاہر ہوگا، اس کے باوجود سیلفی کیمرا اپنا کام کرتا رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹی20، بابراعظم نے دو اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیے
بیٹری اور چارجنگ
’آنر ایکس 7 سی‘ میں 6000 ایم اے ایچ بیٹری اور 35 واٹ کا فاسٹ چارجر فراہم کیا گیا ہے، تاہم فون کو بعض ممالک میں 5200 ایم اے ایچ بیٹری کا کم قیمت ویرینٹ بھی پیش کیا جاسکتا ہے۔
قیمت
’آنر ایکس 7 سی‘ کے 8 جی بی ریم اور 256 جی بی میموری کے ساتھ ویرینٹ کی پاکستانی قیمت 67 ہزار روپے رکھی گئی ہے جبکہ 6 جی بی ویرینٹ کی قیمت 60 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے۔