نیب کا لاہور ہائیکورٹ سے جرمانے کے حکم کیخلاف عدالت عظمیٰ سے رجوع

نیب کا سپریم کورٹ سے رجوع

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ اور محمد خان بھٹی کے خلاف ریفرنس کے معاملہ پر نیب نے لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے عائد جرمانے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر ذاکر نائیک کی دریائے نیل میں تیراکی، 165 فٹ کی بلندی سے چھلانگ

ریفرنس کی تفصیلات

نیب کی جانب سے درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ملزمان کے خلاف احتساب عدالت لاہور میں ریفرنس زیر سماعت ہے۔ 19 مارچ کو دونوں ملزمان نے انکوائری کے دوران ریکارڈ کیے گئے بیانات فراہمی کی درخواستیں دائر کیں، جس کے جواب میں 15 مئی کو احتساب عدالت نے ملزمان کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے بیانات فراہم کرنے کا حکم سنایا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کو پاکستان پر حملے کا جواب ملے گا، قوم پاک فوج کے ساتھ ہے: وزیراعظم

لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ

اسی طرح قومی احتساب بیورو نے 15 مئی کا احتساب عدالت کا حکم نامہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا، جس پر 21 اگست کو لاہور ہائیکورٹ نے درخواست ابتدائی مراحل میں ہی 2 لاکھ روپے جرمانے کیساتھ مسترد کردی۔

یہ بھی پڑھیں: ہمیں وہ دوست بننا ہے جو آگ کے 100 امتحانوں سے گزر کر فولاد جیسے بنے ہوں، شی جن پنگ اور پیوٹن کا امریکہ کے خلاف ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان

نیب کا اعتراض

درخواست میں نیب نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے جرمانے سے متعلق قانون کی غلط تشریح کی اور جلد بازی میں نیب پر 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔

نیب کی استدعا

قومی احتساب بیورو نے اپنی درخواست میں استدعا کی کہ ہائیکورٹ کی جانب سے عائد 2 لاکھ روپے جرمانے کی قانونیت کا جائزہ لیا جائے اور عدالت کا حکم نامہ عائد کیے گئے جرمانے کی حد تک واپس لیا جائے۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...