عمران خان سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، بانی پی ٹی آئی کا پارٹی رہنماؤں برہمی کا اظہار

پی ٹی آئی رہنماؤں کی عمران خان سے ملاقات
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے ملاقات کے لیے آئے پارٹی رہنماؤں کی سرزنش کی۔
یہ بھی پڑھیں: سٹاک مارکیٹ میں ایک اور ریکارڈ، 100 انڈیکس میں 98 ہزار کی حد بھی عبور
ملاقات کی اندرونی کہانی
بانی پی ٹی آئی سے پارٹی رہنماؤں کی اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ پی ٹی آئی کا وفد آئینی ترامیم پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے لیے اڈیالہ جیل گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: مالی حالات سے دلبرداشتہ ہوکر آن لائن بائیک رائیڈر نے خودکشی کرلی
عمران خان کی تنقید
بانی پی ٹی آئی نے ملاقات کے لیے آئے پی ٹی آئی رہنماؤں کی سرزنش کی اور انہیں کھری کھری سنادی۔ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماؤں سے کہا کہ آپ لوگوں کا مجھے کوئی فائدہ نہیں، جیل سے نکلنے کے لیے جو پلان میں نے دیا تھا اس پر کسی نے عمل نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: حریم شاہ اور ہمایوں سعید کی پرانی ویڈیو وائرل
احتجاج کی ناکامی
عمران خان نے مزید کہا کہ میں نے احتجاج جاری رکھنے کا کہا تھا، آپ کے تمام احتجاج فلاپ ہوئے۔ آپ سے کہا تھا کہ ایس سی او پر احتجاج کرنا ہے لیکن کسی نے عمل نہیں کیا۔
ملاقات کا نتیجہ
بانی چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ میرے دیے گئے منصوبے پر عمل کریں گے تو ہی باہر آسکوں گا۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے پارٹی رہنماؤں کی اڈیالہ جیل میں ہونے والی ملاقات ادھوری رہی۔