نوشہرہ میں زہریلی شراپ پینے سے 6 افراد ہلاک

نوشہرہ میں زہریلی شراب کا واقعہ
نوشہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) طوہہ نظام پور میں زہریلی شراب پینے سے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب پبلک سروس کمیشن کے زیر انتظام پی ایم ایس کے پہلے مرحلے کے امتحانات مکمل
تفصیلات
پولیس کے مطابق نوشہرہ میں شادی کی تقریب میں مبینہ طور پر غیر معیاری اور زہریلی شراب پینے سے 6 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 9 کی حالت غیر ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی کلیئرنس ہونے تک کوئی افغان باشندہ اسلام آباد میں نہیں رہے گا
متاثرہ افراد کی شناخت
پولیس کے مطابق ہلاک افراد میں تین کا تعلق اٹک سے ہے جبکہ تین کا تعلق نوشہرہ کے علاقے نظام پور سے ہے۔ ہلاک اور متاثرہ افراد شادی میں شرکت کے لیے آئے تھے۔
تحقیقات کا آغاز
غیر معیاری زہریلی شراب پینے سے یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا، مزید کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔