26ویں آئینی ترمیم: پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سیکیورٹی ہائی الرٹ

سیکیورٹی ہائی الرٹ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت کی جانب سے مجوزہ 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے پیش نظر پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے خلاف مہم جوئی سے انکار پر مودی سرکار نے بھارتی جرنیل کی چھٹی کردی
پنجاب پولیس کا تعینات ہونا
ایکسپریس نیوز کے مطابق مجوزہ 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے معاملے پر پارلیمنٹ ہاؤس کے اطراف سیکیورٹی ہائی الرٹ اور پنجاب پولیس کے تازہ دم دستے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: فیصل چودھری کو بانی پی ٹی آئی کے تمام کیسز سے الگ کر دیا گیا
سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس
سنیٹ کا اجلاس چار مرتبہ تاخیر کا شکار ہونے کے بعد اب 8 بجے ہوگا جبکہ قومی اسمبلی کا اجلاس تین مرتبہ کی تاخیر کے بعد ساڑھے نو بجے طلب کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیردفاع کا موقف
وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت ہر صورت میں آج آئینی ترامیم پیش کر کے منظور کروانے کی کوشش کرے گی۔