سینیٹ اجلاس تاخیر کا شکار، سینیٹرز ایک دروازے سے داخل ہوکر دوسرے سے باہر نکل گئے
حکومتی پلان میں تبدیلی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئینی ترمیم کے حوالے سے حکومتی پلان میں تبدیلی آئی ہے۔ آئینی ترمیم پہلے قومی اسمبلی میں لائی جا سکتی ہے، اسی وجہ سے سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس کے وقت میں چوتھی مرتبہ تبدیلی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فتنہ الخوارج نے 3 مزدوروں کو قتل کردیا
سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس کا وقت
آج نیوز کے مطابق سینیٹ اجلاس کا وقت پہلے تین بار تبدیل ہو چکا ہے۔ اجلاس کے لئے پہلے صبح گیارہ بجے، پھر دوپہر ساڑھے بارہ بجے، بعد میں ساڑھے چھ بجے کا وقت دیا گیا۔ آخر کار یہ وقت 8 بجے کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سوڈان میں پیرا ملٹری فورس کا گاؤں پر حملہ، 124 افراد ہلاک، 100 زخمی
وفاقی کابینہ کے اجلاس کا وقت
اسی طرح وفاقی کابینہ اجلاس کا وقت پہلے صبح نو بجے تھا، جسے بعد میں ساڑھے بارہ بجے اور پھر ڈیڑھ بجے کر دیا گیا، مگر اب تک یہ اجلاس بھی شروع نہیں ہو سکا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری کا امکان ہے۔
سینیٹرز کی عدم موجودگی
ذرائع کے مطابق جب آٹھ بجے سینیٹ اجلاس کا وقت ہوا تو ایوان میں گھنٹیاں بجا دی گئیں، لیکن کوئی سینیٹر ایوان میں حاضر نہیں ہوا۔
سینیٹر مصدق ملک ایک دروازے سے ایوان میں آئے اور دوسرے دروازے سے نکل گئے۔ پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان بھی سینیٹ ہال میں آئیں اور دوسرے دروازے سے روانہ ہوگئیں۔ سینیٹر حافظ ساجد میر بھی سینیٹ ہال میں آئے اور دوسرے دروازے سے واپس روانہ ہوگئے۔