پی سی بی نے سب سے اہم فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی کو ملتوی کر دیا

قائد اعظم ٹرافی ملتوی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سب سے اہم فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی کو ملتوی کر دیا ہے۔ ٹورنامنٹ کا آغاز 20 اکتوبر سے ہونا تھا تاہم اب تک اس سیزن کی تفصیلات طے نہیں ہوسکیں، جس کے باعث آغاز میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کنگسٹن ٹیسٹ، آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو 27 رنز پر آل آؤٹ کرکے 176 رنز سے ہرا دیا

نئی تاریخوں کا اعلان متوقع

جیو نیوز کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد متوقع ہے اور ڈومیسٹک ڈیپارٹمنٹ اس حوالے سے چیئرمین محسن نقوی کی منظوری کا انتظار کر رہا ہے۔ قائداعظم ٹرافی میں ریجنل ٹیموں نے شرکت کرنا تھی اور مختلف ریجنز کے کھلاڑی اس کی تیاریوں میں مصروف تھے تاہم اب تک حتمی ٹیمیں سامنے آئیں اور نہ شیڈول طے پایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور افغانستان کا تجارت، رابطہ کاری اور سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

پی سی بی کے شیڈول میں تبدیلیاں

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ کے شیڈول میں تبدیلی کی ہو، اس سے قبل انڈر 19 ٹورنامنٹ بھی شروع ہونے کے بعد پہلے روز ہی روک دیا گیا تھا اور اسے ملتوی کر دیا گیا تھا۔ پی سی بی ڈومیسٹک ڈیپارٹمنٹ نے بیک اپ پلان کے طور پر ڈیپارٹمنٹس کو پریذیڈنٹ ٹرافی کے لیے تیار رہنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔

مستقبل کے منصوبے

اگر قائد اعظم ٹرافی کے انعقاد میں مزید تاخیر ہوئی تو پہلے ڈیپارٹمنٹس کا فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ منعقد کیا جائے گا، یہ ٹورنامنٹ پہلے 6 جنوری سے شیڈولڈ تھا۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...