مولانا فضل الرحمان کو آئینی ترمیم کا حتمی مسودہ دے دیا گیا

آئینی ترمیم کا حتمی مسودہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) آئینی ترمیم کا حتمی مسودہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو دے دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: نجی حج سکیم بحران، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے وزیر اعظم کو خط لکھ ڈالا
سیاسی جماعتوں کی ملاقاتیں
جیو نیوز کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقاتوں کے لیے تینوں بڑی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی ان کے گھر آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریک انصاف کے بعد حکومتی وفد بھی مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچا۔
یہ بھی پڑھیں: پب میں لڑائی چھڑواتے ہوئے ایسا کام ہو گیا کہ لڑکی کی زندگی ہی بدل گئی
حکومتی وفد کی موجودگی
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو، نوید قمر، مولانا فضل الرحمان کے گھر موجود ہیں۔
آئینی ترامیم پر مشاورت
مولانا فضل الرحمان سے آئینی ترامیم پر حتمی مشاورت کی گئی، حکومت کی طرف سے آئینی ترامیم پر مشاورت کی کوششیں جاری ہیں۔