اپوزیشن لیڈر کا قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کا فیصلہ

اپوزیشن لیڈر کا اجلاس میں شرکت کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے بائیکاٹ کی بجائے شرکت کا فیصلہ کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کا کینیڈا سے آنے والی پروازوں کے ٹکٹ پر 10 فیصد رعایت کا اعلان
قائد حزب اختلاف کا بیان
’’سماء‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ہم قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی 2 خواتین رہنما گرفتار
آئینی ترمیم کے لئے حکومتی منصوبہ
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ایوان میں جانے کے بعد اگلا لائحہ عمل طے کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ دیکھتے ہیں حکومت نے آئینی ترمیم کے لیے اپنی نمبر گیم کیسے پوری کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک ہی ضلع میں دو مقامات پر ٹول ٹیکس کے نفاذ سے تنگ مظاہرین نے ٹول پلازہ کیبن ہی اکھاڑ دیا
دیگر رہنماؤں کی موجودگی
دوسری جانب محمود خان اچکزئی اور پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر بھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے ہیں۔
آئینی ترامیم کے اجلاس
یاد رہے کہ حکومت نے 26 ویں آئینی ترامیم کی منظوری کے لئے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب کر رکھے ہیں۔