فون آ رہے ہیں، ہمارا نام ترامیم والے سینیٹرز رکھ دیا گیا ہے، سینیٹر دنییش کمار
سینیٹ کا اجلاس
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹ کا اجلاس 3 گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا تو سینیٹر محمد اورنگزیب نے بینکنگ کمپنیز ترمیمی بل ایوان میں پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد 2 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچے گا
سینیٹر دنیش کمار کی درخواست
اسی دوران سینیٹر دنیش کمار نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے بات کرنے کی اجازت مانگی۔ جب انہیں اجازت ملی تو انہوں نے کہا کہ میری درخواست ہے کہ آج 6 دن ہو چکے ہیں، ہم مسلسل آ رہے ہیں، آج ترامیم پیش کی جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: مختلف کارروائیوں میں منشیات ضبط، خاتون سمیت 6 ملزمان گرفتار
اپنی بات کا اثر
انہوں نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سے درخواست کی کہ فون آ رہے ہیں کہ کیا بنتا ترامیم کا، اب ہمارا نام ترامیم والے سینیٹرز رکھ دیا گیا ہے۔
ڈپٹی چیئرمین کا جواب
جواب میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اس کو دیکھیں گے، اگر آپ عوامی مفاد میں کچھ کہنا چاہتے ہیں تو کہیں۔








