تیلگو فلم انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ کے الزامات پر اداکارہ کا کرارا جواب
اننیا ناگلا کا کاسٹنگ کاؤچ پر ردعمل
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اداکارہ اننیا ناگلا نے تیلگو فلم انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ کے الزامات پر جواب دیتے ہوئے دفاعی پوزیشن اختیار کرلی۔ 28 سالہ اداکارہ اننیا ناگلا نے اپنی نئی فلم ’پوٹل‘ سے متعلق پریس کانفرنس میں رپورٹر کے سوال پر دفاعی انداز اپنایا۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کی موجودہ قیادت غیرسنجیدہ فیصلے کر رہی ہے، فواد چوہدری کا بیان
کاسٹنگ کاؤچ کے الزامات
رپورٹر نے فلم انڈسٹری کے اندرونی ذرائع کی بنیاد پر دعویٰ کیا کہ تیلگو فلم انڈسٹری میں ہر خاتون اداکارہ کو کاسٹنگ کاؤچ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ رپورٹر نے مزید کہا کہ انڈسٹری میں خواتین اداکاروں کا معاوضہ بھی اس بنیاد پر ہی طے پاتا ہے کہ وہ اس پر راضی ہیں یا نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جوڈیشل سسٹم میں بیلنس نہیں تھا، عدلیہ کے معاملات میں اب چین ہی لکھا جائےگا، رانا ثنا اللہ
اننیا ناگلا کا مؤقف
جواباً اداکارہ اننیا ناگلا نے تمام خواتین اداکاروں کے کاسٹنگ کاؤچ کے الزامات کو مسترد کردیا اور کہا کہ ’میں نے کبھی بھی کاسٹنگ کاؤچ کا سامنا نہیں کیا‘۔ اداکارہ نے رپورٹر سے استفسار کیا کہ ’آپ یہ سوال پوچھتے ہوئے اتنا یقین سے کیسے کہہ سکتی ہیں؟ جبکہ وہاں ایسی کوئی بات نہیں۔‘
یہ بھی پڑھیں: عمران خان لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں بری
سوالات اور جوابات
رپورٹر نے جب اپنے موقف کو سختی سے پیش کیا تو اداکارہ نے جواب دیا کہ یہ 100 فیصد غلط ہے، میں نے کبھی بھی کاسٹنگ کاؤچ کا سامنا نہیں کیا، اس لیے تردید کرتی ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہوسکتا ہے انڈسٹری میں ایسا ہوتا ہو، لیکن ہم ہر بار صرف منفی رخ ہی کو دیکھتے ہیں، یہ کہنا کہ آمادگی کے بغیر کوئی مواقع نہیں دیتا، معذرت کے ساتھ یہ بدتمیزی پر مبنی الفاظ ہیں۔
رائے کا اختلاف
رپورٹر نے اپنی بات پر قائم رہتے ہوئے کہا کہ ایسی باتیں فلم انڈسٹری کے لوگ ہی کہتے ہیں، جس پر اننیا ناگلا نے جواب دیا کہ آپ کی بات اور رائے اس پر قائم ہے جو آپ نے سنا ہے، لیکن میری رائے اس بنیاد پر مبنی ہے جس کا میں نے تجربہ کیا ہے۔