بعض تبدیلیوں کے بعد کابینہ سے ترمیمی بل کی منظوری آج لی جائے گی
کابینہ سے ترمیمی بل کی منظوری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ بعض تبدیلیوں کے بعد کابینہ سے ترمیمی بل کی منظوری آج لی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: انڈیا کے زیر انتظام کشمیر میں حج پر جانے والے افراد کی تعداد میں ریکارڈ کمی: خرچ کا سن کر لوگ اپنا فارم واپس لینے پر مجبور ہوگئے
کمیٹی کا ڈرافٹ اور سینیٹ کا اجلاس
اعظم نذیر تارڑ نے رات گئے وفاقی وزیر اطلاعات کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی نے جو ڈرافٹ منظور کیا تھا، وہ کابینہ کے سامنے رکھا۔ سینیٹ کا اجلاس آج سہ پہر 3 بجے ہوگا۔ مولانا فضل الرحمان کو بھی ڈرافٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔
تبدیلیاں اور منظوری کی توقعات
کل والے ڈرافٹ میں تبدیلیاں ہوں گی اور کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔








