دعاگو ہوں مولانا کی سوچ غالب آئے اور وہ پی ٹی آئی کو منا لیں: رانا ثناء اللہ

رانا ثنا اللہ کی دُعا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ دعاگو ہوں کہ مولانا فضل الرحمان کی سوچ غالب آئے اور وہ پی ٹی آئی کو منا لیں۔
یہ بھی پڑھیں: قائمہ کمیٹی نے سولر پر 18 فیصد ٹیکس ختم کرنے کی سفارش کردی
پی ٹی آئی کی سیاست
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ان کی ذاتی رائے ہے کہ پی ٹی آئی کو قائل کیا ہی نہیں جا سکتا، متفق ہونا، مذاکرات کرنا پی ٹی آئی کی سیاست ہی نہیں، انہوں نے وہی کرنا ہے جو پچھلے 10 سال سے کرتے آ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہمارے 100 اندرونی معاملات ہوں گے مگر پاکستان کی سلامتی کے لیے پوری قوم ایک ہے:شیخ رشید
مولانا فضل الرحمان کا کردار
انہوں نے کہا کہ آج بھی انہوں نے وہاں کچھ اور باتیں کی ہیں اور بہانہ بنایا ہے کہ مشاورت کر رہے ہیں، پی ٹی آئی نہ مانی تو مولانا فضل الرحمان اپنا مسودہ خود پیش کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: قتل کی دھمکیوں کے بعد سلمان خان کا پہلا بیان سامنے آگیا
جے یو آئی کی توقعات
ان کا کہنا تھا کہ امید ہے سربراہ جے یو آئی پیچھے نہیں ہٹیں گے، مولانا فضل الرحمان آج اجلاس میں ضرور آئیں گے اور ووٹ دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں نوجوان پر تشدد، ایک اور ملزم گرفتار، تعداد چار ہوگئی
حکومت کی آمادگی اور پی ٹی آئی کی کوششیں
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومت مولانا فضل الرحمان کے پیش کردہ مسودے پر آمادہ ہے لیکن پی ٹی آئی کی کوشش ہے کہ کسی بھی طرح مولانا کو چکر دیں، آئینی ترمیم میں ووٹ کے لئے کسی کو آفر نہیں ہوئی جسے آفر ہوئی وہ سامنے آ کر عوام کو بتائے کہ کتنے کروڑ کی آفر ہوئی ہے۔
وفاقی کابینہ کا فیصلہ
مشیر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ آج کی صورتحال دیکھ کر 26 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے فیصلہ کرے گی.