مولانا فضل الرحمٰن سے مثبت جواب نہ ملنے کی صورت میں اصلی مسودے میں شامل شقوں کی منظوری کیلئے تیاریاں مکمل ، بلاول نے ملاقات کا احوال بتادیا

وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد کی صورتحال

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ اجلاس کے اختتام کے بعد بلاول زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کو مولانا فضل الرحمن کیساتھ ملاقات کا احوال بتایا۔ بلاول زرداری نے مولانا فضل الرحمن کیساتھ ہونے والی گفتگو بارے کابینہ ارکان کی موجودگی میں بتایا۔

یہ بھی پڑھیں: نیب کی توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس سپیشل جج سینٹرل کی عدالت میں منتقل کرنے کی استدعا

مولانا فضل الرحمن کا مثبت رویہ

ایکسپریس کے مطابق انہوں نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان نے مثبت رویہ اپنا یا تاہم ہم کبھی حتمی بات جان نہیں سکتے۔ آج دو بجے تک انتظار کیا جائے گا کہ مولانا سے ملاقات ہوتی ہے اور وہ کیا جواب دیتے ہیں۔ اگر مولانا فضل الرحمٰن نے آج دن دوبجے تک حامی نہ بھری تو کابینہ کا اجلاس ہوگا اور مولانا فضل الرحمن کے مسودے سے ہٹ کر پرانے مسودے سے بہت ساری چیزوں کو شامل کی جائے گی۔

ممکنہ شقوں کا جائزہ

اگر مولانا فضل الرحمٰن نہ مانے تو مسودے میں فوجی عدالتوں کے قیام کی شق بھی آسکتی ہے۔ مولانا فضل الرحمن سے مثبت جواب نہ ملنے کی صورت میں اصلی مسودے میں شامل شقوں کی منظوری کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ اگر مولانا فضل الرحمٰن مان گئے تو پھر پرائیویٹ ممبر بل کے طور پر مولانا فضل الرحمٰن خود بل پیش کریں گے۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ دونوں ایوانوں میں الگ الگ دو تہائی اکثریت موجود ہے۔

Tags:

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...