کرکٹ کلب کی آڑ میں جعلی دستاویزات پر امریکا جانے کی کوشش کرنے والا شخص گرفتار

ایف آئی اے کی کارروائی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کرکٹ کلب کی آڑ میں جعلی دستاویزات پر امریکا جانے کی کوشش کرنے والے شہری کو گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: 5131 غلط افراد کو ای او بی آئی کی مد میں 2 ارب 79 کروڑ روپے دیے جانے کا انکشاف
گرفتاری کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ایف آئی اے کے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل کراچی کے عملے نے لاہور سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو کراچی سے گرفتار کیا جو کرکٹ کلب کی جعلی دستاویزات پر امریکا کا ویزہ حاصل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ ایف آئی اے کے مطابق لاہور سے تعلق رکھنے والے ملزم شکیل رفیق کو کراچی میں امریکی قونصلے کے باہر سے گرفتار کیا گیا، جس کے خلاف کارروائی امریکی قونصلے کی درخواست پر عمل میں لائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان کو شوہر سے ملنے والے تحائف میں پسندیدہ تحفہ کونسا ہے؟
جعلی دستاویزات کا انکشاف
حکام کے مطابق ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ اس نے سجاد نامی ایجنٹ سے جعلی کرکٹ کلب کی دستاویزات حاصل کیں اور ملزم نے سجاد سے 32 ہزار اماراتی درہم کے عوض معاملات طے کیے۔ ایف آئی اے حکام کا بتانا ہے کہ ملزم نے ابتدائی طور پر 4 لاکھ 50 ہزار پاکستانی روپے ادا کیے جبکہ بقایا رقم ویزہ لگنے پر ادا کرنا تھی۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا
دستاویزات کی جانچ
حکام کے مطابق ملزم نے امریکی قونصلیٹ میں اپنی وابستگی کرکٹ کلب کے ساتھ ظاہر کی، لیکن جو دستاویزات پیش کیں وہ جعلی ثابت ہوئیں جبکہ ملزم کرکٹ کے حوالے سے کسی قسم کی معلومات بھی نہیں رکھتا تھا۔
تحقیقات اور مزید کارروائی
ایف آئی اے کا مزید بتانا ہے کہ ملزم امریکی قونصلیٹ کے عملے کو دستاویزات کے حوالے سے تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہا اور اس حوالے سے گرفتار ملزم سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ جبکہ مقدمے میں نامزد ایجنٹ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔