کوئی ہو یا نہ ہو ،26 ویں آئینی ترمیم پاس ہو جائے گی: فیصل واوڈا
سینیٹر فیصل واوڈا کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ کوئی ہو یا نہ ہو 26 ویں آئینی ترمیم پاس ہو جائے گی۔ اگر آجائیں گے تو عزت بچ جائے گی نہیں آئیں گے تو ترمیم پاس ہو جائے گی عزت نہیں بچے گی۔
یہ بھی پڑھیں: نعمان اعجاز کی باوضو اداکاری سے متعلق اپنے بیان پر وضاحت
میڈیا سے گفتگو
پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ ہیرو سے زیرو ہونے میں دیر نہیں لگتی، جو رونے دھونے کر رہے ہیں کہ یہ ہو گیا وہ ہو گیا اب کوئی کلیریفکیشن نہیں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو “فیلڈ مارشل” کا عہدہ ملنے پر اوورسیز پاکستانیوں کی طرف سے مبارکباد
ترمیم کے حوالے سے واضح موقف
انہوں نے کہا کہ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ اٹھایا ہے تو جاو¿ سمجھتے رہو، اب کوئی کلیریفکیشن نہیں ہے، 26 ویں آئینی ترمیم ہو کر رہے گی۔ جو کرنا ہے کر لیں، جو سمجھنا ہے سمجھ لیں، مزید کوئی وضاحت نہیں ہوگی۔ اندر کی کہانی بعد میں بتاو¿ں گا کیوں یہ گئے کے پی ہاوس، ان کی اتری ہوئی شکلیں دیکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے
الزامات اور وضاحت
فیصل واوڈا نے کہا کہ اگر سمجھتے ہو پیسہ دیا ہے تو سمجھتے رہو، تشدد کیا ہے تو سمجھتے رہو، اٹھایا ہے تو سمجھتے رہو۔ اپوزیشن کو جو مرضی سمجھنا ہے وہ سمجھے، ان الزامات پر مزید وضاحت نہیں دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: 19 سال بعد رنگ میں اترنے والے مائیک ٹائی سن کو پہلے میچ میں شکست
آرٹیکل 8 اور ہومیو پیتھک ترمیم
صحافی نے سوال کیا کہ اگر آرٹیکل 8 کو نہیں چھیڑا تو ہومیو پیتھک ترمیم کی کیا ضرورت تھی؟ جس پر فیصل واوڈا نے کہا کہ ہم چھیڑیں گے اور سب کو چھیڑیں گے، اجلاس سے واپسی کے بعد سب بتاو¿ں گا۔
ترمیم کی منظوری کا یقین
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ انہیں پتہ ہے ترمیم اب منظور ہو گی، بانی پی ٹی آئی کو یہاں تک پہنچانے والے یہ بکاو مال ہیں، بکاو مال کی شکلیں آج آپ نے دیکھ لیں۔








