سموگ سے بچاؤ کیلئے مصنوعی بارش کے انتظامات مکمل،50 سے 70 لاکھ خرچ آئیگا، مریم اورنگزیب

لاہور میں سموگ سے بچاؤ کیلئے اقدامات
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سموگ سے بچاؤ کیلئے مصنوعی بارش کے انتظامات مکمل ہیں، ایک بار مصنوعی بارش پر 50 سے 70 لاکھ روپے خرچ آتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹریپتی ڈمری کی بوائے فرینڈ کے ساتھ ممبئی کی گلیوں میں موج مستی، ویڈیو بھی سامنے آگئی
مصنوعی بارش کے حوالے سے بیان
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سموگ سے بچاؤ کیلئے بوقت ضرورت مصنوعی بارش کی جائے گی، مصنوعی بارش اور دیگر اقدامات کیلئے وسائل مہیا کر دیئے گئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کی معاونت سے مصنوعی بارش ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: موت زندگی کی سب سے بڑی حقیقت ہے: ڈاکٹر حسین قادری کا دعائیہ تقریب سے خطاب
انتظامی اقدام
ان کا کہنا تھا کہ سموگ کی شدت کی صورت میں انتظامی اقدامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، بین الاقوامی معیار کے مطابق مصنوعی بارش کی جائے گی۔ سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور کارخانوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ماحولیاتی آلودگی کا کنٹرول
ماحولیاتی آلودگی کنٹرول کر لیں تو مصنوعی بارش کی ضرورت نہیں ہوگی۔