الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں پر فی الفور نوٹیفکیشن جاری کرے: بیرسٹر سیف

پشاور میں مشیر اطلاعات کا بیان
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں پر فی الفور نوٹیفکیشن جاری کرے۔
یہ بھی پڑھیں: امید ہے 24گھنٹے میں انتظار پنجوتھا ریکور ہو جائیں گے،اٹارنی جنرل پاکستان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کردیا
عدلیہ کی وضاحت اور الیکشن کمیشن کی ذمہ داری
اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ اعلیٰ عدلیہ کی دو بار وضاحت کے باوجود مزید تاخیر برداشت نہ ہوگی۔ الیکشن کمیشن آئیں بائیں شائیں سے مزید کام نہ لے بلکہ مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن فوری جاری کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: افغان کرکٹر راشد خان کی شادی کی تصاویر وائرل
آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی
انہوں نے کہا کہ شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری میں چیف الیکشن کمشنر آرٹیکل 6 کے مرتکب ہوئے ہیں، ان کے خلاف آرٹیکل 6 اور توہین عدالت کی کارروائی ہونی چاہئے۔
حکومتی احکامات اور آئینی تحفظات
صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ایک الیکشن کمشنر 8 ججز کے حکم کو تاخیری حربوں سے نظرانداز کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور وہ حکومت کے احکامات پر آئین اور قانون کو روند رہا ہے جبکہ شریف خاندان اعلیٰ عدلیہ پر بار بار حملہ آور ہو رہا ہے۔