اہم ترین فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی ملتوی
قائد اعظم ٹرافی کی ملتوی ہونے کی خبر
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سب سے اہم فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی کو ملتوی کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہمیں عدلیہ کو آزاد کرنا تھا لیکن اتنا نہیں کہ وہ ہماری آزادی ہی چھین لے: وزیر دفاع
نئی تاریخوں کا امکان
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق، ٹورنامنٹ کا آغاز 20 اکتوبر سے ہونا تھا، تاہم اب تک اس سیزن کی تفصیلات طے نہیں ہو سکیں، جس کے باعث آغاز میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق، قائد اعظم ٹرافی کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد متوقع ہے اور ڈومیسٹک ڈیپارٹمنٹ اس حوالے سے چیئرمین محسن نقوی کی منظوری کا انتظار کر رہا ہے۔
بیک اپ پلان
پی سی بی ڈومیسٹک ڈیپارٹمنٹ نے بیک اپ پلان کے طور پر ڈیپارٹمنٹس کو پریذیڈنٹ ٹرافی کیلیے تیار رہنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر قائد اعظم ٹرافی کے انعقاد میں مزید تاخیر ہوئی تو پہلے ڈپارٹمنٹس کا فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ منعقد کیا جائے گا۔