قومی اسمبلی کا اجلاس شام 6بجے ہوگا، 9نکاتی ایجنڈا جاری

اجلاس کی تفصیلات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس شام 6 بجے ہوگا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا 9 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا ہے۔
اہم نکات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اجلاس میں سیلز ٹیکس کی وصولی میں بڑے پیمانے پر مبینہ غبن پر توجہ دلاوناٹس پیش ہوگا۔
اس کے علاوہ، قانونی معاونت و انصاف اتھارٹی ترمیمی بل 2024 کی منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ ریڈیو پاکستان کے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کی عدم ادائیگی پر بھی توجہ دلاؤ نوٹس پیش ہوگا۔