بلاول کی گزشتہ شب ن لیگ کے 2 سینئر وزرا سے ملاقات، اندرونی کہانی سامنے آگئی
چیئرمین پیپلز پارٹی کی ملاقات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ شب پارلیمنٹ ہاﺅس میں مسلم لیگ (ن) کے 2 سینئر وزرا سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور یوتھ فیسٹیول کے ٹرائلز کا دوسرا روز ، کامیاب کھلاڑیوں کیلیے انڈوومنٹ فنڈ سے سکالر شپ کا اعلان
آئینی ترامیم پر گفتگو
ذرائع کے مطابق سینئر لیگی وزرا کا بلاول بھٹو سے کہنا تھا کہ آئینی ترامیم کے مجوزہ بل پر مزید تاخیر ہو رہی ہے، تو دیگر آپشنز استعمال کرتے ہوئے حتمی مسودے سے پہلے والے مسودے پر کیوں واپس نہیں جا رہے؟
یہ بھی پڑھیں: بابا صدیقی کے قتل اور ممبئی انڈر ورلڈ: لارنس بشنوئی گینگ سے منسلک گرفتار ملزمان کی تفصیلات کیا ہیں؟
مسودے پر غور و فکر
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر مولانا فضل الرحمان کے آئینی ترامیم کے موجودہ بل پر اتفاق کے باوجود معاملہ تاخیر کا شکار ہوتا ہے، تو اس سے پہلے والے آئینی ترامیم کے مسودے پر جانا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: رمضان شوگر مل ریفرنس؛ شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف عدالتی دائرہ اختیار کا جائزہ لینے کیلئے کارروائی کچھ دیر کیلئے ملتوی
بلاول بھٹو کی رائے
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وسیع تر قومی مفاد کے لئے مولانا فضل الرحمان کو منانے کی کوشش کی جا رہی ہے، اور کوشش ہے کہ مکمل اتفاق رائے سے آئینی ترامیم منظور کرائی جائیں۔
انتظار کی ضرورت
بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی کہنا تھا کہ مکمل اتفاق رائے کے لئے مولانا فضل الرحمان نے ایک دن مانگا ہے، اس لئے تھوڑا اور انتظار کرکے دیکھ لینا چاہئے۔