بلاول کی گزشتہ شب ن لیگ کے 2 سینئر وزرا سے ملاقات، اندرونی کہانی سامنے آگئی

چیئرمین پیپلز پارٹی کی ملاقات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ شب پارلیمنٹ ہاﺅس میں مسلم لیگ (ن) کے 2 سینئر وزرا سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: این اے 213 عمر کوٹ کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کامیاب
آئینی ترامیم پر گفتگو
ذرائع کے مطابق سینئر لیگی وزرا کا بلاول بھٹو سے کہنا تھا کہ آئینی ترامیم کے مجوزہ بل پر مزید تاخیر ہو رہی ہے، تو دیگر آپشنز استعمال کرتے ہوئے حتمی مسودے سے پہلے والے مسودے پر کیوں واپس نہیں جا رہے؟
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کے بعد انڈونیشیا کا 8.1 ارب ڈالر کا رافیل معاہدہ خطرے میں پڑ گیا
مسودے پر غور و فکر
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر مولانا فضل الرحمان کے آئینی ترامیم کے موجودہ بل پر اتفاق کے باوجود معاملہ تاخیر کا شکار ہوتا ہے، تو اس سے پہلے والے آئینی ترامیم کے مسودے پر جانا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: فلک شبیر کا ’’تحفہ‘‘ دیکھ کر سارہ خان روپڑیں
بلاول بھٹو کی رائے
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وسیع تر قومی مفاد کے لئے مولانا فضل الرحمان کو منانے کی کوشش کی جا رہی ہے، اور کوشش ہے کہ مکمل اتفاق رائے سے آئینی ترامیم منظور کرائی جائیں۔
انتظار کی ضرورت
بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی کہنا تھا کہ مکمل اتفاق رائے کے لئے مولانا فضل الرحمان نے ایک دن مانگا ہے، اس لئے تھوڑا اور انتظار کرکے دیکھ لینا چاہئے۔