بابر اعظم کیخلاف بولنے والے مخالفین پر محمد عامر پھٹ پڑے
محمد عامر کا بابر اعظم کے حق میں مؤقف
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی کرکٹر بابر اعظم کی خراب پرفارمنس پر بولنے والوں کو محمد عامر نے خاموش کرا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد احتجاج، پولیس نے علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی سمیت نامزد 96 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلئے
محمد عامر کا ٹوئٹ
تفصیلات کے مطابق قومی فاسٹ بولر محمد عامر نے سابق کپتان بابر اعظم کے حق میں ٹوئٹ کرتے ہوئے مخالفین کو کرارا جواب دیا۔
انہوں نے ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس سوچ کو ختم کرو کہ بابر ٹیم میں نہیں تھا یا وہ کھلاڑی نہیں تھا تو ٹیم جیت گئی۔
یہ بھی پڑھیں: احتساب عدالت: ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن، پرویز الہٰی پر فردِ جرم عائد
بہتر حکمت عملی کی اہمیت
محمد عامر نے مزید لکھا کہ ہم بہتر حکمت عملی کے ساتھ کھیلے اور ہوم گراﺅنڈ کا فائدہ اٹھایا، اس لئے جیت گئے۔
یہ بھی پڑھیں: طیارے گرنے کے اعتراف کے بعد بھارتی صحافی مودی سرکار اور فوج پر برس پڑے
کھیل کی کارکردگی پر تنقید
انہوں نے کہا کہ براہ مہربانی اپنے کھلاڑیوں کی ذاتیات پر نہ اتریں، ہاں ان پر کھیل کی کارکردگی پر اعتراض کریں مگر پرسنل نہ ہوں۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ملتان ٹیسٹ میں بابراعظم سمیت نسیم شاہ اور شاہین آفریدی سکواڈ کا حصہ نہیں تھے۔
ملتان میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے ایک اننگز اور 47 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے 152 رنز سے میچ اپنے نام کیا اور تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔








