کابینہ نے آئینی ترمیم سے متعلق کس کے مسودے کی منظوری دی؟ مصدق ملک نے بتا دیا
وفاقی کابینہ کی منظور کردہ آئینی ترمیم
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی کابینہ نے آئینی ترمیم سے متعلق مسودے کی منظوری دی، وفاقی وزیر مصدق ملک نے اس حوالے سے بتا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: مرغ کی شکل جیسے ہوٹل نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں نام لکھوا لیا
وزیر کی وضاحت
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر مصدق ملک کا کہنا ہے کہ حکومت نے اپنا مسودہ منظور کیا، کابینہ نے اس مسودے کی منظوری دی جو پیپلزپارٹی، حکومت اور اتحادیوں نے مل کر بنایا۔
26ویں آئینی ترمیم کی منظوری
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ نے حکومتی اتحادی جماعتوں بشمول پیپلزپارٹی کا 26ویں آئینی ترمیم کا مجوزہ مسودہ منظور کیا۔