وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع، 26 ویں آئینی ترمیم کے مسودہ کی منظوری دیدی
اجلاس کی شروعات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہو گیا جس میں 26 ویں آئینی ترمیم کے مسودہ کی منظوری دیدی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: اے این پی کے سابق رہنما زاہد خان مسلم لیگ ن میں شامل
ترمیمی بل کی منظوری
پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیراعظم کے چیمبر میں ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بعض تبدیلیوں کے بعد ترمیمی بل کی منظوری لی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا واحد عہدیدار جو تنخواہ نہیں لیتا بلکہ جہاز کی ٹکٹیں بھی اپنی جیب سے خریدتا ہے
حکومت کا فیصلہ
دوسری جانب، حکومت کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے، ڈیڈ لائن تک جواب نہ آنے پر پرانا ترمیمی مسودہ منظور کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ حکومت نے مولانا فضل الرحمان کا جواب نہ آنے پر پرانا مسودہ منظور کرایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گجرات کی صاف ستھری ثقافت، تہذیب اور ادب
پیغام کی ترسیل
وفاقی حکومت نے مسودہ کی منظوری سے متعلق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو پیغام بھجوا دیا ہے۔
وزیر قانون کا بیان
اس حوالے سے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی میں ڈرافٹ کو حتمی شکل دی گئی۔








