چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج رات دبئی کیلئے روانہ ہوں گے

بلاول بھٹو زرداری کا دبئی کا سفر
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج دبئی کیلئے روانہ ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی بمباری سے غزہ میں 103 فلسطینی شہید
دبئی میں خاندانی ملاقات
نجی ٹی وی چینل کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری آئینی ترامیم کی منظوری کے بعد آج رات دبئی روانہ ہوں گے۔ بلاول بھٹو اپنی ہمشیرہ بختاور بھٹو زرداری اور بھانجوں سے ملاقات کیلئے دبئی جائیں گے۔
وزیرِ اعظم کا سفر ملتوی
دوسری جانب آئینی ترمیم اور سیاسی صورتِ حال کے پیش نظر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بیرون ملک جانے کا پروگرام ملتوی کر دیا۔ ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے منگل کو سامووا کے لیے روانہ ہونا تھا۔