ریحام خان نے ہانیہ عامر کو مشورہ دے دیا
ریحام خان کا ہانیہ عامر کے لیے مشورہ
اسلام آباد (آئی این پی) معروف میزبان، صحافی، فلم ساز اور بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے اداکارہ ہانیہ عامر کو شادی نہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔ حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ کے دوران ریحام خان نے مختلف امور سمیت ہانیہ عامر کی کامیابی اور اس کے اب تک کے سفر کے بارے میں بات چیت کی۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری محکموں میں عارضی نوعیت کی تمام اسامیاں ختم
ہانیہ عامر کی کامیابی کا ذکر
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے اس بات کی خوشی ہے کہ فلم جانان میں واحد ہانیہ عامر تھیں جنہیں میں نے تجویز کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت ہانیہ عامر صرف 17 سال کی تھی، میرے بھانجے کی دوست تھی، اسی نے مجھے اس کا ڈبمیش دکھایا جو مجھے بہت پسند آیا تھا، اس میں بہت ٹیلنٹ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چینی سفیر کا بیان دونوں ممالک کے تعلقات کی عکاسی نہیں کرتا، ترجمان دفتر خارجہ
بالی ووڈ میں ہانیہ کا مستقبل
ریحام خان نے مزید کہا کہ بہت جلد ہانیہ بالی ووڈ میں بھی نظر آئیں گی اور میں جو سوچتی ہوں وہ ہو جاتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہانیہ نے اپنے اہل خانہ کو سپورٹ کرنے کے لیے بہت محنت کی ہے، اگر وہ شادی کے بجائے اپنے کیریئر پر توجہ دے تو بہت آگے جائے گی۔
ہانیہ کی ایکٹنگ اور ٹیلنٹ
ریحام خان کے مطابق ہانیہ عامر بہت میچور ایکٹنگ کرتی ہیں، ان کے جیسا ٹیلنٹ دبایا نہیں جاسکتا، اگر میں نہیں تو کوئی اور ہانیہ کے ٹیلنٹ کو پہچان جاتا۔