چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ مدت ملازمت پوری کرکے چلے جائیں گے،اعظم نذیر تارڑ

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی مدت ملازمت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرقانون اعظم نذیر نے کہا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ مدت ملازمت پوری کرکے چلے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کال سینٹر میں کام کرنے والی 24 سالہ لڑکی پر اسرار طور پر جاں بحق، پولیس کی دوڑیں لگ گئیں
آئینی ترمیمی بل پر تبادلہ خیال
سینیٹ اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیمی بل پر بات ہوئی جس پر کمیٹی تشکیل دی گئی، کمیٹی میں تمام پارلیمانی جماعتیں تھیں، اپوزیشن سے بھی بات کی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی جی والڈ سٹی لاہور اتھارٹی کامران لاشاری عہدے سے مستعفی
جے یو آئی کی مشاورت
وزیر قانون نے کہا کہ جے یو آئی کی مشاورت سے مسودے پر اتحادی جماعتوں کا اتفاق رائے ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی اور اسلام آباد میں ایک بار پھر بارش اور ژالہ باری
سینیٹ اجلاس کی موجودہ صورتحال
سینیٹ اجلاس کے دوران سینیٹرز کی بڑی تعداد ایوان میں موجود ہے، پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر بھی ایوان میں موجود ہیں، وزیرداخلہ محسن نقوی اور پی ٹی آئی کے عون عباس بھی ایوان میں موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مائنز اینڈ منرلز ملک کی ترقی کا بل، سیاست کی نذر نہیں ہونا چاہئے: امیر مقام
حکومتی بینچز پر ارکان کی تعداد
سینیٹ اجلاس کے دوران اجلاس میں حکومتی بینچز پر 47 ارکان موجود ہیں۔
دوتہائی اکثریت کی ضرورت
خیال رہے کہ حکومت کو سینیٹ میں ترمیم کیلئے دوتہائی اکثریت چاہیے اور اسے 64 ووٹ درکار ہیں۔