عمران خان ختم ہوچکا،وہ قیدہے،پی ٹی آئی کو آگے بڑھناہوگا،ایمل ولی خان

متحدہ اپوزیشن کا اجلاس

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سربراہ عوامی نیشنل پارٹی اور سینیٹر ایمل ولی خان نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بانی عمران خان ختم ہوچکا، وہ قید میں ہیں، پی ٹی آئی کو آگے بڑھنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: آئندہ ماہ کے امریکی صدارتی الیکشن پرکتنی رقم خرچ ہوگی ؟

پی ٹی آئی کی غیرسنجیدگی

اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے کہتے ہیں کہ انہوں نے روز اول سے فیصلہ کرلیا تھا کہ وہ قانون سازی کا حصہ نہیں بنیں گے، علی ظفر اور عمر ایوب خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں اپنی تقریریں ہمیں سناتے تھے۔ کیونکہ یہ ترمیم ن لیگ لارہی ہے، پی ٹی آئی نے ہر صورت اس کی مخالفت بھی کرنا تھی، پی ٹی آئی غیرسنجیدہ جماعت ہیں۔ پی ٹی آئی میں ایک ہی کام کا بندہ ہے اور وہ بیرسٹر گوہر علی خان ہے لیکن ان کی پارٹی میں سنی نہیں جاتی۔

یہ بھی پڑھیں: عطا تارڑ نے پی ٹی ایم پر پابندی کی وجوہات بیان کیں

ضرورتِ جدید ججوں کی

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو قاضی فائز عیسی جیسے ججوں کی ضرورت ہے، ہمیں لاہوری گروپ والے ججوں کی ضرورت نہیں۔ اس ترمیم نے ثاقب نثار اور کھوسہ جیسے ججوں کا راستہ روک دیا۔

فوجی تنصیبات پر حملوں کی مذمت

اپنے اظہار خیال کے دوران انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے۔ ان کی بات کے دوران اپوزیشن کی جانب سے ایک رکن نے کہا کہ کے پی ہاؤس پر بھی حملہ نہیں ہونا چاہیے، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ کے پی ہاؤس میں آپ نے ڈرامے باز بٹھارکھے ہیں، کبھی بند کرواتے ہو کبھی کھلواتے ہو۔ آپ کا بس چلے تو پورا پاکستان بند کروادو، لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے، ہم ایک بانی کو بند کریں گے اور سارا پاکستان چلتا رہے گا۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...