اب اس ملک میں ترمیم ترمیم ترمیم ہوگی، سینیٹر فیصل واوڈا

سینیٹر فیصل واوڈا کا بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں نوٹ اور ووٹ کبھی ختم نہیں ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: قریبی رشتہ دار کی دوستوں کے ساتھ 17 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی، معاملہ پولیس کے پاس پہنچ گیا
آئینی ترامیم پر گفتگو
سینیٹ سے 26 ویں آئینی ترامیم منظور ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ آئندہ کوئی بھی باپ کا باپ بننے کی کوشش نہیں کرے گا۔ اب اس ملک میں ترمیم ترمیم ترمیم ہوگی، اس ملک میں ترقی ترقی ترقی ہوگی، وکٹری کا نشان تاریخ میں لکھا جائے گا۔ مشکلات آتی رہیں گی اور آگے بڑھتے رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی فتح اور امریکہ کو کرپٹو کرنسی کا عالمی مرکز بنانے کا منصوبہ: ایک بِٹ کوائن کی قیمت 80 ہزار ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
تحریک انصاف کے بانی پر تنقید
سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ بانی تحریک انصاف پھنس چکے ہیں۔ ان کی طرف سے پارٹی رہنماؤں کو گالی سننا پڑی۔ 18 اکتوبر کو پی ٹی آئی کے دھرنے میں مکھی بھی نہیں نکلی، اور میں نے سیٹ بھی بانی تحریک انصاف کے منہ پر مار دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی اجلاس میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان لڑ پڑے، بات گالم گلوچ تک پہنچ گئی
سیاسی تجربات کا ذکر
فیصل واوڈا نے کہا کہ جب بانی تحریک انصاف لاہور میں تھے تو مجھے بلایا گیا تھا۔ اس وقت کہا تھا کہ میں رات کے اندھیرے میں نہیں آؤں گا۔ اگر بانی تحریک انصاف بلائیں گے تو جاؤں گا، کیونکہ مجھے سیاست بانی تحریک انصاف نے سکھائی ہے۔ اب تحریک انصاف کے پاس کچھ نہیں بچا، سب کی باتیں دھری کی دھری رہ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کے دیگر جج صاحبان کی طرف سے قاضی فائز عیسیٰ کی مخالفت کا دعویٰ، مگر وجہ کیا بنی؟ معروف صحافی تفصیلات سامنے لے آئے۔
غلط فہمیوں کا ازالہ
بندے توڑنے والی بات بھی جھوٹ ثابت ہوئی۔ اچھا ہوا، جن کے بغیر ہونا تھا وہ بھی آگئے۔ پاکستان میں نوٹ اور ووٹ کبھی ختم نہیں ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو نے سموگ سے پریشان شہریوں کو دلچسپ مشورہ دے دیا
سالگرہ اور خوشیاں
ان کا کہنا تھا کہ آج میری سالگرہ بھی ہے، آئینی ترمیم کی خوشی کا دن بھی ہے۔ ابھی تو ڈگی سے یہ کیک نکالا ہے، ترمیم کے لئے ڈگی کھولنے کی ضرورت ہی نہیں پڑی، گاڑی کی ڈگی کھلے بغیر ہی ووٹ زیادہ ہوگئے۔
سینیٹ کی منظوری
واضح رہے کہ سینیٹ نے دو تہائی اکثریت سے 26 ویں آئینی ترمیمی بل کی منظوری دے دی ہے۔