ناز و انداز سے کہتے ہیں کہ جینا ہوگا: نواز شریف نے شعر سنایا، مولانا فضل الرحمان نے تصحیح کر دی

اجلاس کا آغاز

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی اسمبلی کے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے شعر سنایا اور جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ان کی تصحیح کردی۔

یہ بھی پڑھیں: نرگس نے شوہر کی غلامی کی، پھر بھی تشدد کا نشانہ بنیں:ریشم

تفصیلات

تفصیلات کے مطابق سینیٹ کے بعد 26 ویں آئینی ترمیم کی قومی اسمبلی سے منظوری کیلئے بلائے گئے قومی اسمبلی اجلاس میں خواجہ آصف کے خطاب کے بعد نواز شریف نے سپیکر سے بات کرنے کی اجازت طلب کی۔ سپیکر سے اجازت ملنے کے بعد نواز شریف نے کہا کہ خواجہ آصف کو ایک شعر دینا چاہتا تھا تا کہ وہ اپنی تقریر کے آخر میں پڑھ کر سناتے لیکن خواجہ آصف اپنی تقریر ختم کر چکے ہیں، مجھے اجازت ہو تو میں پڑھ دیتا ہوں۔ جو دکھ ہم نے عدلیہ کے ہاتھوں اٹھائے ہیں، عدلیہ کے کردار پر ایک شعر ہے۔ کہ ’ناز و انداز سے کہتے ہیں کہ جینا ہوگا، زہر بھی دیتے ہیں تو پینا ہوگا، جب میں پیتا ہوں تو کہتے ہیں کہ مرتا بھی نہیں، جب میں مرتا ہوں تو کہتے ہیں کہ جینا ہوگا‘۔

غلطی کی نشاندہی

شعر مکمل کرنے کے بعد مولانا فضل الرحمان نے مسکراتے ہوئے نواز شریف کی جانب سے پیش کیے گئے شعر میں غلطی کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے بروقت شعر سنایا ہے لیکن شعر سناتے ہوئے اس کے وزن سے متعلق احتیاط کرنی چاہیے۔ انہوں نے نواز شریف کی جانب سے پیش کیے گئے شعر میں غلطی کی نشاندہی اور درستگی کی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...