ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کیوں دوسروں کی مصیبت اپنے سر لینے کے چکروں میں ہیں۔ پہلے ہی نظر بد نے تنگ کیا ہوا ہے۔ اب اور مشکل فیصلے کر رہے ہیں اور خود کو پریشانی میں لا رہے توبہ کرلیں۔
یہ بھی پڑھیں: بینظیر انکم سپورٹ صارفین کے بینک اکاﺅنٹ کھلوانے کا فیصلہ
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
اچھا دن ہے۔ کئی عرصے کے بعد آج ستاروں کی چال آپ کے حق میں قدرے بہتر ہونا شروع ہے۔ اللہ کا نام لے کر آج اپنے مقصد کی جانب پیش قدمی کر لیں تو بہتر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا حکومت نے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کو خط لکھ دیا
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
استخارے کے بغیر نہ چلیں، ابھی کچھ سمجھ نہیں آ رہا اس لئے بڑی غلطی ہونے کا امکان موجود ہے جو لوگ ایسا کریں گے وہ مزید پریشانی کا شکار ہوسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ناشتہ پارٹی باقاعدہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، جمہوری انداز میں دوبارہ تنظیم کو بہتر نہ بنایا گیا اور نظم و نسق بہتر نہ بنایا گیا تو انتشار بڑھ جائے گا.
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کو دعا سے کام لینا ہوگا کیونکہ دعا ہی سب سے بڑا وظیفہ ہے۔ اس وقت گھریلو مسئلہ بھی ہے اور جکڑن بھی۔ ناجانے کیوں آپ مشکل میں نظر آ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پرتھ ٹیسٹ؛ بھارت نے آسٹریلیا کو بڑے مارجن سے شکست دیدی
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کو اب بڑے محتاط انداز سے قدم آگے بڑھانا ہے اور رشتوں کو مزید خراب ہونے سے بچانا ہوگا۔ جو لوگ اگر چاہتے ہیں کہ دوبارہ سب مل جائیں وہ غصے کو قابو میں رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی حملے پر خامنہ ای کا ردعمل بھی آگیا
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
شام سے پہلے آپ کی مشکل کے خاتمے کی خبر آ سکتی ہے اور اب زبان کو قابو میں رکھنے کا مشورہ بھی ہے جن افراد نے اپنا کام شروع کرنا ہے وہ بسم اللہ کرکے قدم تو اٹھائیں۔
یہ بھی پڑھیں: سموگ ہاٹ لائن ”1373” اور ”گرین پنجاب ایپ” کا افتتاح، بھارتی پنجاب کیساتھ کلائیمیٹ ڈپلومیسی شروع کرنی چاہیے: مریم نواز
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
نامعلوم شخص کسی حوالے سے مدد کے لئے تیار ہوگا اور جو لوگ کسی بھی الجھن میں مبتلا ہیں وہ اس سے نجات حاصل کر لیں گے۔ آپ کی ایک بڑی پریشانی ختم ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے ملتان کے مشہور کلاک ٹاور کی بحالی کا منصوبہ شروع کردیا
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
ایک بار پھر صورت حال آپ کے حق میں ہو گئی ہے اس کا اندازہ آج ہی ہو جائے گا جو لوگ عرصہ دراز سے روزگار اور گھریلو ماحول کی وجہ سے پریشان تھے وہ بہتری میں آ جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی رہائی کی خبروں سے متعلق شاہزیب خانزادہ اور حامد میر بھی بول پڑے
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
کچھ رقم ہاتھ میں آ سکتی ہے اور جن لوگوں کی رقم بلاک تھی اس کی واپسی بھی ممکن ہو سکے گی۔ اس وقت آپ کا اٹھایا ہوا قدم کامیابی دلانے میں مددگار ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: چاہے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے حافظ نعیم الرحمان کی آج ملاقات
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
ایک باہر کا شخص مدد کے لئے تیار ہو سکتا ہے جو لوگ عرصہ دراز سے بندش میں مبتلا تھے وہ آزاد ہوں گے۔ آپ کی گھریلو پریشانی کا بھی حل نکل آئے گا اور کچھ رقم بھی ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں: فرعون کے مقبرے کو لٹیروں نے جی بھر کے لوٹا، جو اشیاء نہ لے جاسکے وہ برطانوی و فرانسیسی سائنسدانوں نے اپنے ملکوں کے عجائب گھروں میں پہنچا دیں
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آزادی محسوس کریں گے، کافی دنوں سے مشکلات میں چلے آ رہے تھے۔ اب صورت حال تیزی سے آپ کے حق میں بدل رہی ہے۔ ان دنوں صرف روزگار پر ہی توجہ رکھیں۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اگر آپ کا دل آپ کے قابو میں آ جائے تو آپ کے زیادہ تر مسئلے تو اس سے حل ہو جائیں گے۔ نا جانے کیا کر رہے ہیں۔ زائچہ بتا رہا ہے زندگی کو خراب یا ضائع کر رہے ہیں، صدقہ دیں۔