بشریٰ بی بی کی بیٹیوں کا والدہ سے ملاقات کیلئے عدالت سے رجوع

ایم کی بیٹیوں کا عدالت سے رجوع
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بیٹیوں نے والدہ سے ملاقات کے لئے عدالت سے رجوع کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: فنڈز میں کٹوتی، پاکستان سمیت 60 ممالک میں اقوام متحدہ کے عملے میں 20 فیصد کمی کا فیصلہ
عدالت کی کارروائی
سپیشل جج سینٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے کل جواب طلب کر لیا۔ درخواست بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چودھری کے ذریعے دائر کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: آپ کا آئندہ ہفتہ ستاروں کی روشنی میں کیسا گزرے گا؟
درخواست میں موقف
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ بیٹیوں کی اپنی والدہ بشریٰ بی بی سے تین ہفتوں سے ملاقات نہیں ہوئی۔ بشریٰ بی بی ناحق قید ہیں اور ان کو بنیادی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ فیملی کا حق ہوتا ہے کہ وہ ہر ہفتے قیدی سے ملاقات کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کی کامیابی عالم اسلام کی تباہی کے راستے ہموار کرے گی: لیاقت بلوچ
سرکاری حکام کا موقف
درخواست گزار کے مطابق سرکاری حکام کی جانب سے ملاقات سے منع کر دیا گیا ہے، یہ بنیادی حقوق کے خلاف ہے۔ جلد از جلد ملاقات کا بندوبست کیا جائے، اس حوالے سے سنجیدہ تحفظات ہیں۔
عدالت کا فیصلہ
بعدازاں عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کر دی۔