آئینی ترمیم کی منظوری ملکی تاریخ میں سنگ میل ہے: گورنر پنجاب

گورنر پنجاب کا تاریخی بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری ملک کی تاریخ میں ایک سنگ میل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خوارج کا لکی مروت میں نمازمغرب کے دوران مسجد پر حملہ، جنٹلمین کیڈٹ عارف اللہ شہید
قوم کو مبارک باد
سردار سلیم حیدر نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر پوری قوم کو مبارک باد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری، چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری، ن لیگ اور تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کو بھی مبارک باد حقدار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری کی کرائم رپورٹرزایسوسی ایشن اور پی یو جے کے نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد
تاریخی کردار
گورنر پنجاب نے کہا کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو کا اس آئینی ترمیم کی منظوری کے لئے کردار تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
ترمیم کی منظوری کا عمل
واضح رہے کہ سینیٹ سے منظوری کے بعد قومی اسمبلی میں بھی 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی گئی، جس کے بعد صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اس پر دستخط کر دیے ہیں۔