بانی پی ٹی آئی کیخلاف غداری کی کارروائی کیلئے دائر درخواست واپس لینے کی بنا پر نمٹا دی گئی

غداری کی کارروائی کی درخواست واپس
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف غداری کی کارروائی کیلئے دائر درخواست واپس لینے کی بنا پر نمٹا دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: این آر او دینے کےلیے پی ٹی آئی سے بات چیت نہیں ہو سکتی، طلال چوہدری
عدالت کی سماعت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کیخلاف غداری کی کارروائی کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزار نے بتایا کہ وکیل کے انتقال کے باعث وہ درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔ عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنا پر نمٹا دی۔
درخواست کا تفصیلی موقف
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عمران خان ن لیگی حکومت کے خلاف احتجاج اور دھرنے دے کر عدم استحکام پیدا کر رہے ہیں۔ عدالت بانی پی ٹی آئی کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا حکم دینے کی درخواست کی گئی تھی۔