26 ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ کی بالا دستی کیلئے ضروری تھی:مریم نواز

مریم نواز کا بیان
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ کی بالا دستی کے لئے ضروری تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ایمان مزاری نے خود سے منسوب بلوچستان میں شہید ہونیوالوں سے متعلق بیان کی تردید کردی
پارلیمنٹ کو مکمل اختیار
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بیان میں کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری سے پارلیمنٹ کو مکمل آئینی اختیار اور وقار واپس ملا ہے۔ ترمیم سے بروقت انصاف ہوگا اور ہوتا نظر بھی آئے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے پاکستان کے لیے اپنی فضائی حدود بند کر دیں
عدالتی نظام میں اصلاحات
مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ 26 ویں ترمیم سے عدالتی نظام میں مثبت اصلاحات کا باب کھل گیا۔ یہ ترمیم پاکستان کو دنیا کی مثالی جمہوریت کی صف میں کھڑا کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ایک اور پاکستانی نوجوان غیرملکی دلہن بیاہ لایا
سود کے خاتمے کی شق
سود کے خاتمے کی شق کا خیرمقدم کرتی ہوں۔ عدلیہ کو خودمختار اور مزید مستحکم کیا گیا ہے اور انصاف تک عوامی رسائی کو یقینی بنایا گیا۔
عوام کی آواز
26 ویں آئینی ترمیم عوام کی آواز سب سے بلند ہونے کا واضح پیغام ہے۔