پنجاب دھی رانی پروگرام: درخواستوں کی وصولی شروع، دولہا دلہن کو 1 لاکھ روپے ملیں گے
پنجاب دھی رانی پروگرام کا آغاز
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کے ’پنجاب دھی رانی پروگرام‘ کے لئے درخواستوں کی وصولی کا آغاز ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: آئینی ترمیم میں سودی نظام کے خاتمے کے علاوہ کون کونسی شقیں شامل کی گئیں، وزیر قانون کا اہم بیان
انعامات اور تحائف
دہی رانی پروگرام کے تحت دولہا دلہن کو 1 لاکھ روپے سلامی دی جائے گی۔ اس کے علاوہ نئے جوڑے کو فرنیچر، برتن، کپڑے اور دیگر اشیاء کا تحفہ بھی دیا جائے گا۔
ہیلپ لائن اور شفافیت
پنجاب دھی رانی پروگرام کے لئے مریم نواز کی ہدایت پر ہیلپ لائن 1312 بھی قائم کر دی گئی ہے۔ دھی رانی پروگرام میں شفافیت کے لئے خصوصی ٹیمیں گھر گھر جا کر تصدیق کریں گی۔