خیبرپختونخوا: ضمنی بلدیاتی انتخابات میں آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا

```html
پشاور میں ضمنی بلدیاتی انتخابات
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا کے 17 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات میں آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، صوابی، کوہاٹ، کرک، لکی مروت، ڈی آءخان، ٹانک، ایبٹ آباد، مانسہرہ، کولائی پالس، سوات، شانگلہ، بونیر، دیر لوئر اور باجوڑ میں بھی ضمنی بلدیاتی انتخابات ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک چین دوستی فولاد کی طرح مضبوط اور آزمودہ ہے: مریم نواز
پولنگ سٹیشنز اور سکیورٹی
الیکشن کمیشن کے مطابق رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 45 ہزار، 604 ہے جبکہ ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے صوبے میں 260 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے، انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز پر سکیورٹی کیمرے بھی نصب کئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کو آئینی ترمیم کا حتمی مسودہ دے دیا گیا
غیر حتمی نتائج
خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں 53 ویلج و نیبر ہڈ کونسلز کے دوسرے ضمنی انتخابات مکمل ہوگئے۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پشاور کی ویلج کونسل خلیزئی 23 میں جنرل نشست پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی سے اختلافات کی خبروں پر علی امین گنڈا پور نے خاموشی توڑ دی
صوبے بھر میں کامیاب امیدوار
میڈیا رپورٹس کے مطابق اچینی بالا 32 سے خواتین کی نشست پر آزاد امیدوار مومنہ بی بی 387 ووٹ لے کر پہلے جبکہ آزاد امیدوار خیال ورو 214 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہی۔ حسن خیل برکی ویلیج کونسل میں خواتین کی نشست پر آزاد امیدوار ریما بی بی 349 ووٹ لے کر پہلے نمبر جبکہ تحریک انصاف کی بس روزہ بی بی 166 ووٹوں کے ساتھ دوسری پوزیشن پر رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: No Tolerance for Those Who Resort to Violence: Maryam Nawaz
مختلف اضلاع میں نتائج
گلشن آباد متنی میں آزاد امیدوار ملک بلال 1 ہزار 57 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر جبکہ ناموس خان 760 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ وی سی 61 ادیزئی پرجے یو آئی کے مولانا عرفان اللہ نے790 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔ ہری پورکی ویلج کونسل 24 سے عاقب خان یوتھ کونسلر کی سیٹ پر بلامقابلہ مہناز بی بی بلامقابلہ خاتون کونسلر اور غازی نیبر ہوڈ کونسل ون سے شائستہ فاروق بلامقابلہ خاتون کونسلر منتخب ہوگئیں۔
یہ بھی پڑھیں: مائنوریٹی کارڈز کے اجراءکا اعلان،اقلیتیں پاکستان کی شان اور ترقی کا اہم حصہ ہیں:وزیر خزانہ پنجاب
بین الاقوامی مشاہدات
مانسہرہ کی ویلج کونسل گھنول سے جنرل کونسل نشست پر آزاد امیدوار لالا نظیر نے 738 ووٹ لئے، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ماجد حسین 595 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ ویلج کونسل گڑھی حبیب جنرل کونسلر کی نشست پر محمد شوکت آزاد امیدوار ایک ہزار 40 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ ندیم خان 1000 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
انتخابی سیکیورٹی انتظامات
انتخابات کے دوران 17 اضلاع میں آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا۔ الیکشن کمیشن خیبر نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر باڑہ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیئے ہیں۔ باڑہ کے این سی اور وی سی ویلج کونسل پر انتخابات ہونے تھے۔
اس سے پہلے جمرود تحصیل چیئرمین شپ کے انتخابات بھی ملتوی کردیئے گئے تھے۔ کمیشن کے مطابق صوبہ بھر میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کے لیے 6500 سے زیادہ اہلکار تعینات ہیں جبکہ پشاور میں 800 سے زیادہ اہلکاروں نے سکیورٹی کے فرائض انجام دیئے۔
```