امریکا میں مسٹر یونیورس مقابلے: پاکستانی تن ساز نے گولڈ میڈل جیت لیا، 44 ممالک کی شرکت

پاکستانی تن ساز کا تاریخی کامیابی
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی تن ساز رمیز ابراہیم نے امریکا میں مسٹر یونیورس مقابلوں میں گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک، بھارت کشیدگی: وزیر خارجہ کا سعودی و ایرانی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ
میڈلز کی تفصیلات
ذرائع کے مطابق رمیز ابراہیم نے مینز فزیک کیٹیگری میں سونے کا تمغہ حاصل کیا۔ لاس ویگاس میں مسٹر یونیورس مقابلوں میں 44 ممالک کے تن سازوں نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کے بعد کراچی میں بھی دفعہ 144 نافذ
عزم اور ارادے
واضح رہے تین عالمی اعزاز حاصل کرنے والے پاکستانی تن ساز رمیز ابراہیم خان مسٹر یونیورس مقابلوں کا ٹائٹل جیتنے کیلئے پرعزم تھے۔
پریس کانفرنس کی تفصیلات
کراچی پریس کلب میں رمیز ابراہیم خان نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ مسٹر یونیورس مقابلے کیلئے انہوں نے بھر پور تیاری کی ہے وہ باڈی بلڈنگ، مینز فزیک اور کلاسک فزیک میں ملک کی نمائندگی کریں گے۔