مقبوضہ کشمیر میں مسلح افراد کا ٹنل پر حملہ، بڑی تعداد میں ہلاکتیں

مقبوضہ کشمیر میں مسلح حملہ
سری نگر (ڈیلی پاکستان آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں نامعلوم مسلح افراد نے ٹنل پر حملہ کرکے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے ڈرونز حملوں پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا بیان آ گیا
حملے کی تفصیلات
بھارتی میڈیا کے مطابق زیر تعمیر سرنگ کے کیمپ پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکٹر سمیت 7 مزدور ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ یہ ٹنل مقبوضہ کشمیر کو لداخ سے ملانے کے لیے بنائی جارہی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے عادل بازئی کی قومی اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی
زخمیوں کی حالت
واقعے کے بعد ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں دو زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
حملے کی ذمہ داری
تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں مقامی اور غیر مقامی افراد ہوسکتے ہیں جن کی شناخت کا عمل جاری ہے۔