لاہورپولو کلب کے زیراہتمام پولو ان پنک ٹورنامنٹ شروع ہوگیا

لاہور میں لاہور سمارٹ سٹی پولو ان پنک ٹورنامنٹ کا آغاز
لاہور (سپورٹس رپورٹر) لاہورپولو کلب کے زیراہتمام لاہور سمارٹ سٹی پولو ان پنک ٹورنامنٹ لاہور پولو کلب میں شروع ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز ہسپتال سے گھر منتقل، تمام سرکاری مصروفیات منسوخ
پریس کانفرنس کی تفصیلات
اس سلسلے میں پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کلب کے صدر ملک اعظم حیات نون نے ٹورنامنٹ کی تفصیلات بتائیں۔ ان کے ساتھ لاہور سمارٹ سٹی کے سی ایف او زاہد عارف، پنک ربن پاکستان کی سونیا قیصر، لاہور پولو کلب کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر نصیر خان، عدنان حیات نون، ملک عدنان حیات نون، لاہور پولو کلب کے سیکرٹری لیفٹیننٹ کرنل عامر (ر) اور 16 خواتین کھلاڑی بھی موجود تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: جلاؤ گھیراؤ کیس: عظمیٰ خان اور علیمہ خان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
ٹورنامنٹ کی مقبولیت
کلب کے صدر ملک اعظم حیات نون نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی مقبولیت میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے اور اس سال 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ہر ٹیم میں ایک خاتون کھلاڑی شریک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آر ایل کے گروپ آئی ٹی ایف ماسٹرز چیمپئن شپ کا لاہور میں آغاز
غیرملکی کھلاڑی
غیرملکی کھلاڑیوں میں شامل ہیں:
- چاریا بسٹی (اٹلی)
- ماریا کینڈریا (ارجنٹائن)
- ان بروگ (ناروے)
- ماہم فیصل (پاکستان)
- کرسٹنا وائٹ (انگلینڈ)
- حزیل جین (آئرلینڈ)
- جیڈ ویلر (انگلینڈ)
- ایشیا حئی (پاکستان)
- ساحر یعقوبی (ایران)
- سیلی کیکٹس (انگلینڈ)
- پاؤلا برنگس (میکسیکو)
- چارلٹ ایمی (انگلینڈ)
- صوفیہ دین علی (پاکستان)
- چولی وکٹوریا (انگلینڈ)
- ایملیا برنگس (میکسو)
- نتاشا مونیکا (انگلینڈ)
یہ بھی پڑھیں: رجب بٹ کو پولیس نے گرفتار کر لیا
میچز اور ایگزی بیشن
اعظم نون کے مطابق روز چار میچز کھیلے جائیں گے اور ہفتے کو گرلز کے درمیان ایگزی بیشن میچ بھی کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سابق چیف جسٹس پر لندن میں حملہ کرنے کے مقدمے میں نامزد خاتون کا مؤقف آگیا
شکرگزاری کا اظہار
لاہور سمارٹ سٹی کے سی ایف او زاہد عارف کا کہنا تھا کہ یہ مسلسل تیسرا سال ہے کہ ہم ایک اچھے کاز کو سپورٹ کر رہے ہیں۔ لاہور پولو کلب کا شکریہ جنہوں نے موقع دیا کہ ایک اچھے ٹورنامنٹ کو سپورٹ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: نامناسب ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ٹک ٹاکر مناہل ملک نے شوبز چھوڑنے کا اعلان کردیا
بریسٹ کینسر کی آگاہی
پنک ربن پاکستان کی سونیا قیصر کا کہنا تھا کہ لاہور پولو کلب اور لاہور سمارٹ سٹی کا شکریہ جنہوں نے خواتین میں اس موذی بیماری بریسٹ کینسر کے کاز کو سپورٹ کرنے کیلئے ٹورنامنٹ کا اہتمام کیا۔
فائنل کا اعلان
ٹورنامنٹ کا فائنل اتوار 27 اکتوبر کو ہوگا۔