26 ویں آئینی ترمیم، سینیئر وکیل علی احمد کرد نے بڑا اعلان کردیا

سینیئر وکیل علی احمد کرد کا اعلان

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیئر وکیل رہنما علی احمد کرد نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی ریٹائرمنٹ پر یوم نجات منانے اور آئینی ترمیم میں سہولتکاری کرنے والوں کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: عدنان شیخ آخر کار اپنی بیوی کے مذہب کے بارے میں خاموشی توڑ دی

پریس کانفرنس کی تفصیلات

پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی احمد کرد نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے ہمیشہ ڈکٹیٹرز کے سامنے گھٹنے ٹیکے جبکہ وکلاء نے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی، وکلاء نے کبھی کسی غلط فیصلے پر خاموشی اختیار نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم ایک شخص کو ٹارگٹ کر کے بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سموگ پر لانگ ٹرم پالیسی ،10مرلہ گھروں میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانا لازمی قراردیا جائے،لاہور ہائیکورٹ

آئینی ترمیم کی تنقید

علی احمد کرد نے مزید کہا کہ آئینی ترمیم کا مقصد جسٹس منصور علی شاہ کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرنا ہے، جوڈیشل نظام بیساکھیوں پر کھڑا ہے۔ آئینی ترمیم نے جوڈیشل نظام کو زمین بوس کر دیا ہے، اور چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ کسی سینیٹر نے آئینی ترمیم کو نہیں پڑھا ہوگا۔

عوامی رائے اور قانونی مسائل

انہوں نے کہا کہ آئینی ترمیم کو منظور کرنے والے سینیٹرز اور اراکین اسمبلی ملک کے مجرم ہیں۔ جمعیت علمائے اسلام نے بھی اس جرم میں سہولت کار کا کردار ادا کیا۔ وکیل رہنما نے وضاحت کی کہ آئینی عدالت میں آئین اور قانون کے تحت فیصلے نہیں ہوں گے۔ حکومت فارم 47 کی پیداوار ہے اور آئینی ترمیم سے عدالتوں کی آزادی ختم ہو گئی ہے، اب انصاف نہیں ہو گا۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...