مردان میں چھری کے وار سے 2خواجہ سرا قتل

دو خواجہ سراؤں کا قتل
مردان (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیو اڈا بالا خانے میں چھری کے وار سے دو خواجہ سراؤں کو قتل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: خواتین پر تشدد کرنے والے بزدل اورمجرم ہیں، آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا:وزیر اعلیٰ پنجاب
پولیس کی کارروائی
پولیس ذرائع کے مطابق، نیو اڈا بالا خانے میں دو خواجہ سراؤں کے قتل کی خبر ملنے پر پولیس کی نفری وہاں پہنچی اور ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے
مقتولین کی شناخت
مقتولین کی شناخت صابر عرف نازک سکنہ بخشالی اور سلیمان عرف سلمانو سکنہ بجلی گھر سے ہوئی ہے۔
تفتیش کا عمل
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کو چھری کے وار سے موت کے گھاٹ اتارا گیا۔ دہرے قتل کی تفتیش جاری ہے اور جلد ہی اس واردات کے ذمہ دار ملزم یا ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔