ایمرجنگ ٹیمز ایشیاء کپ، پاکستان شاہینز نے عمان کو شکست دے دی
پاکستان شاہینز کی فتح
عمان (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایمرجنگ ٹیمز ایشیا ءکپ ٹی 20 ٹورنامنٹ میں پاکستان شاہینز نے عمان کو 74 رنز سے شکست دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور میں ڈرونز اور کواڈ کاپٹر اڑانے پر پابندی، دفعہ 144 نافذ
میچ کی تفصیلات
تفصیلات کے مطابق پاکستان شاہینز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے۔ پاکستان کی طرف سے قاسم اکرم 48 اور روحیل نذیر 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ہدف کے تعاقب میں عمان کی ٹیم 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنا سکی، زمان خان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اگلا میچ
یاد رہے کہ پاکستان شاہینز اپنا اگلا میچ بدھ کو متحدہ عرب امارات کے خلاف کھیلیں گے۔








